10 سالہ بیٹے کے لیے آنے والا خط کھولنے پر باپ کو 2 سال قید کی سزا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 مئی 2019 23:57

10 سالہ بیٹے کے لیے آنے والا خط کھولنے پر باپ کو 2 سال قید کی سزا

سپین  کے ایک شخص کو 10 سالہ بیٹے کے لیے آنے والا خط کھولنے اور اسے بچے کی  ماں کے خلاف ثبوت کے طور پر مقدمے پر پیش کرنے پر 2 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
بدھ کو سپین کے شہر اشبیلیہ میں ایک مقدمے کے دوران ایک باپ پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے نام آنے والا خط کھول کر بیٹے کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ خط بچے کی ننھیال کی طرف سے ایک آنٹی نے لکھا تھا۔

آنٹی نے بچے کو سکھایا تھا کہ کس طرح انہوں نے 2012 کے گھریلو تشدد کے مقدمے میں عدالت میں بیان دینا ہے۔ اس خط میں بچے کی آنٹی نے باپ کی بھی کافی بے عزتی کی تھی۔ باپ نے یہ خط عدالت میں پیش کر کے ثابت کیا کہ کس طرح ان کی بیوی کا خاندان ان کے بیٹے سے ان کے خلاف گواہی دلوا رہا ہے۔ باپ کو گھریلو تشدد کے مقدمے سے تو باعزت بری کر دیا گیا ہے لیکن اب انہیں ذاتی خط و کتابت کی پڑھنے پر دو سال قید اور مالی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)


یہ بچے کی ماں تھی جنہوں نے اپنے سابقہ شوہر کے خلاف بچے کو لکھا گیا خط پڑھنے اورذاتی معلومات عوام کے سامنے لانے پر قانونی اقدام اٹھایا۔ سابقہ بیوی کی وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بچے کے پاب کو 2 سال قید اور 3 ہزار یورو جرمانے کی سزا دی جائے۔ وکیل نے مزید کہا کہ ان کی موکلہ کو 12 ماہ تک یومیہ 6 یورو یا سالانہ 2160 یورو بھی ادا کیے جائیں۔

تاہم اس کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
باپ کے دفاع میں ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے حادثاتی طور پر اس خط کو کھولا تھا، اس کے بعد انہوں نے یہ خط سب سے پہلے اپنے بیٹے کے ساتھ ہی شیئر کیا تھا۔ وکیل نے مزید کہا کہ اگر باپ نے بیٹے کا خط کھولا بھی ہے تو انہوں نے اپنے والد ہونے کے حق کو استعمال کیا ہے، جس کے وہ اہل بھی ہیں۔
جج نے ابھی اس مقدمے کا فیصلہ سنانا ہے، جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ خط کھولنے پر باپ کو سزا دی جائے یا بری کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :