مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سڑک کے حادثے میں 4 افرا د ہلاک

جمعہ 31 مئی 2019 11:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں سڑک کے ایک حادثے میں دو بھائیوں سمیت چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی ضلع میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کھیلانی نالے میںجاگری ۔ ہلاک ہونی والے افراد کی شناخت چنکو رام ، اشونی کماراور دو بھائی بدل کمار اور اکشے کمار کے طورپر ہوئی ہے جبکہ حادثے میںنو افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ میںداخل کردیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :