پی آئی اے کے تربیتی طیارے میں پرواز کے دوران تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی

سیسنا 172طیارے کی کیٹی بندر کے قریب ہنگامی لینڈنگ، تاحال نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا،نقصان کاتخمینہ لگا رہے ہیں: پی آئی اے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 31 مئی 2019 12:23

پی آئی اے کے تربیتی طیارے میں پرواز کے دوران تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31مئی2019) پاکستان انٹر نیشل ائیرلائن کے تربیتی طیارے مین دورانِ پرواز تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق سیسنا 172طیارہ آج صبح 9بجے کراچی ائیرپورٹ سے اڑا تھا ۔ پی آئی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ طیرے میں کیٹی بندر کے قریب 9بج کر 40منٹ پر تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے پائلٹ نے اسے ہنگامی طور پر اتار لیا۔

انتظامیہ کے مطابق ایمرجنسی لینڈنگ سے طیارے کو نقصان پہنچا ہے تاہم خوش قسمتی پائلٹ اور طیارہ آرنے کی تربیت لینے والا طالب علم دونوں خیرت سے ہیں۔ انتطامیہ نے بتایا ہے کہ سیسنا طیارے میں دورانِ پرواز خرابی پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اسے ہنگامی لیندنگ کرنا پڑی، پی آئی اے انتظامیہ طیارے کا جائزہ لے رہی ہے تاہم ابھی نقصان کے حوالے سے کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے اور پاکستان انٹر نیشل ائیرلائن نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیسنا 172 طیارے میں صرف پائلٹ اور تربیت حاصل کرنے والا طالب علم ہی موجود تھا اور دونوں خیریت سے ہیں، بتایا گیا ہے کہ کیٹی بندر کے علاقے میں قریباََ 9بج کر 40منٹ پر تربیتی طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کی وجہ سے پائلٹ نے انتہائی مہارت سے طیارے کو ہنگامی طور پر اتار لیا۔

پی آئی اے نے کہا ہے کہ حادثے میں پائلٹ اور تربیت حاصل کرنے والا طالب علم مکمل محفوظ رہے ۔ تمام ائیرپورٹس اور رن ویز پر معمول کے مطابق پروازوں کی آمدورفت جاری ہے تاہم عید کے قریب آتے ہیں اندرونِ ملک سفر کرنے کے لیے ٹکٹ کا ملنا محال ہو گیا ہے اور ٹکٹ کی قیمت 100فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے۔