ہائیکورٹ کاکیس مینجمنٹ سسٹم منصوبہ میں خورد برد کیخلاف درخواست پر حکومت اور رجسٹرار آفس کو آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کرانیکا حکم

درخواست گزار کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں ،جودستاویزات نہیں دی جا سکتی اس کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے‘ جسٹس شاہد وحید

جمعہ 31 مئی 2019 13:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2019ء) لاہورہائیکورٹ نے کیس مینجمنٹ سسٹم کے منصوبہ میں خورد برد کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور رجسٹرار آفس کو جواب داخل کیلئے ایک اور موقع دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت ہر صورت میں جواب داخل کرایا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی ۔

فاضل عدالت نے پنجاب حکومت اور رجسٹرار آفس کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے نشاندہی پر ہدایت کی کہ درخواست گزار کو مطلوبہ دستاویزات فراہم کی جائیں اورجو دستاویزات درخواست گزار کو نہیں دی جا سکتی اس کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ کیس مینجمنٹ کے حوالے سے مختلف رپورٹ شائع ہوچکی ہیں لیکن انہیں ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے سافٹ وئیر میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔سابق آئی ٹی کے سربراہ عمر سیف نے ناقص منصوبہ لگایا اس لیے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ فاضل عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 12جون تک ملتوی کردی ۔