بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو پشاوری چپل یاد آںے لگی
کنگ خان نے اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے اپنی کزن سے پشاوری چپل کی فرمائش کردی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 مئی 2019 14:54
(جاری ہے)
بالی وڈ کے کنگ خان کے لیے چپل کا آرڈر پشاور کے معروف چپل بنانے والے جہانگیر صافی کو دیا گیا تھا۔
یہ آرڈر پشاور میں رہائش پذیر شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں بی بی نے ہی دیا تھا۔ اس سے قبل بھی کنگ خان کی کزن نور جہاں بی بی کئی مرتبہ ان کے لیے پشاوری چپلوں کا آرڈر دے چکی ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر پشاور میں پشاوری چپلوں کی خصوصی مارکیٹس موجود ہیں جہاں چمڑے اور دیگر میٹیریل کے استعمال سے پشاوری چپلیں آرڈر پر بھی تیار کی جاتی ہیں۔ تاہم ان پشاوری چپلوں کی دھوم پاکستان ہی میں نہیں بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی سنائی دیتی ہے۔ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”رئیس“ میں بھی پشاوری چپل ہی پہنی تھی جسے پشاور سے ہی تیار کر کے بھجوایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پشاور کی پشاوری چپلوں کی دھوم اس قدر ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی پشاوری چپل ہی پہنتے ہیں بلکہ اس مناسبت سے تو کئی جگہ پشاوری چپل کو کپتان چپل کا نام بھی دے دیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.