Live Updates

جمعتہ الوداع پر شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامسجد شہداء سمیت شہر کی مختلف مساجد اورامام بار گاہوں کا دورہ

جمعہ 31 مئی 2019 17:33

لاہور۔31 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہواشفاق خان نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کو تحفظ کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ عوام کے تعاون سے لاہور کو خطے کا محفوظ ترین شہر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔رمضان المبارک کی طرح عید الفطر پر بھی شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔

انہوں نے یہ بات مسجد شہداء مال روڈ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی ہدایت پر صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی جمعتہ الوداع کے موقع پرمساجد ، امام بارگاہوںاوراہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے مسجد شہداء مال روڈ سمیت شہر کی مختلف مساجد کا دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

مسجد شہداء مال روڈ کے دورہ کے موقع پر ایس پی سول لائنز دوست محمد کھوسہ، ڈی ایس پی سول لائنز نوید اکمل ،ایس ایچ او سول لائنزبابر اشرف سمیت دیگر افسران بھی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے ہمراہ تھے ۔اشفاق خان نے پولیس ملازمین اور رضاکاروں کی طرف سے نمازیوں کی چیکنگ کے عمل کی خود نگرانی کی اور ڈیوٹی پرموجود پولیس جوانوں اور رضاکاروں کو شدید گرمی میں سکیورٹی کی اہم ذمہ داری الرٹ ہو کر انجام دینے پر شاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پر مامورافسران و جوان مزید الرٹ ہوکرخدمات سر انجام دیں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظررکھیں۔نماز کے لئے آنے والے تمام افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی مساجد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے ۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز،84 انسپکٹرز،257 اًپر سب آرڈینیٹیس،60 لیڈی کانسٹیبلز اور 3000 سے زائد جوانوں نے جمعتہ الوداع کے موقع پرسکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈولفن سکواڈ کی 307،پولیس ریسپانس یونٹ کی 110ٹیمیں، تمام تھانہ جات کی گاڑیاںاور 13 ہزار سے زائد رضا کاروں نے بھی جمعتہ الوداع کے موقع پرڈیوٹی پر مامور ہیں۔ قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز نے خانہ فرہنگ ایران، چائینیز اور ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کیا اورحالیہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تینوں اہم عمارات پر حفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ برادر دوست ممالک کی سفارتی عمارات کی سکیورٹی فول پروف بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں۔اشفاق خان نے سفارتی عمارتوں پر تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور دیگر پولیس عملہ کو انتہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں سفارتی عمارتوں کے گردو نواح میں پٹرولنگ مزید موثر بنائیںاورعمارتوں کی چھتوں پر تعینات سنائپرز اطراف میں ہونے والی سرگرمیوں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات