مظفرآباد،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی زیرصدارت اجلاس، تعطیلات کے موقع پر زائد کرایہ،اوورلوڈنگ کی روک تھام کا جائزہ

جمعہ 31 مئی 2019 18:49

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل(سیکرٹری) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مظفرآباد عاصم خالد اعوان کی زیرصدارت عیدالفطر کی تعطیلات کے موقع پر زائد کرایہ،اوورلوڈنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں اجلاس معنعقد ہوا جس میں عفت اعظم اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد،عمران عباس نقوی اسسٹنٹ کمشنر رورل،سید غلام محی الدین گیلانی اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ نصیرآباد،شہزاد نسیم عباسی ایکسٹراسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد ،زاکر شیخ ڈی ایس پی ٹریفک مظفرآباد نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عید سے قبل عرصہ زائد کرایہ کی شکایات رہتی ہیں علاوہ ازیں اوورلوڈنگ کے باعث حادثات رونما ہونے کا خدشہ رہتا ہے جملہ مجسٹریٹ صاحبان ٹریف پولیس کو ہمراہ رکھ کر مظفرآباد کے انٹری پوائنٹس کے علاوہ شہر /بیرون شہر مختلف مقامات پر زائد کرایہ اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گے تاکہ عوام الناس کو بہترین سفری سہولیات کے علاوہ حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :