بلوچستان کے یونیورسٹیز میں منظم سازشی کے تحت کرپٹ پالیسیوں کو دوام دے کر اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

وائس چانسلرز صرف کرپشن کو طول دینے کے لئے منفی ہتھکنڈوں کا سہارہ لے رہے ہیں

جمعہ 31 مئی 2019 22:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2019ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے یونیورسٹیز میں ایک منظم سازشی کے تحت کرپٹ پالیسیوں کو دوام دے کر اداروں کو تباہ کردیا گ یا ہے آئی ٹی یونیورسٹی.

(جاری ہے)

جامعہ بلوچستان سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کو تباہ کرد یا گیا وائس چانسلرز صرف کرپشن کو طول دینے کے لئے منفی ہتھکنڈوں کا سہارہ لے رہے بلخصوص ویمن یونیورسٹی میں غیر منتخب سابقہ لوگوں کو سلیکشن بورڈ میں بٹھانا کرپشن کمیشن کو تحفظ دینے کی کوشش یے صرف منفی طرز عمل کو چھپانے کے کوششوں کو ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر غلط بھرتیوں اور اقرباپروری کے زریعے کررہے ہے تاکہ سیاسی لوگوں کو نواز کر خاموش کرایا جاسکے اسی وجہ سے غیر منتخب سابقہ رکن صوبائی اسمبلی کو سلیکشن بورڈ کا حصہ بنا دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا ہے بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں منفی رجحانات کرپشن کمیشن اقربا پروری کو پروان چڑھانے کا مقصد تعلیمی اداروں کو مفلوج بنانا ہے اسی وجہ سے تعلیمی اداروں کے داخلوں میں کمی اسکالرشپس میں کرپشن اور دیگر منفی تعلیم دشمن اپنے عروج ہے پر ہے اس سال جامعہ بلوچستان کے داخلوں میں کمی کرکے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں ہزاروں طلبا و طالبات کے داخلے روکے گئے اور فیسوں کی خاطر امتحانات میں طلبا کو فیل کرنے کا سلسلہ تاحال جاری یے یونیورسٹی میں موجود کرپٹ لابی کے تمام امور کی آڈٹ کرکے فارغ کیا جائے تو کرپشن کے اہم ثبوت سامنے آئینگے کہ کس طرح بھرتیوں میں بندر بانٹ تعمیراتی کاموں میں کرپشن کے ذریعے پیسے بنائے گئے نیب سمیت دیگر تحقیقاتی ادارے بلوچستان کے یونیورسٹیوں میں کرپشن کی تحقیقات کرے ۔