Live Updates

عوام کو چینی اور سبزی کیلئے لائنوں میں کھڑا کیا گیا ، حکومت مخالف تحریک میں شامل نہ ہونے والا ملک کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، مرزا محمد جاوید

جمعہ 31 مئی 2019 22:39

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2019ء) مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے کہا کہ عوام کو چینی اور سبزی کیلئے لائنوں میں کھڑا کیا گیا ہے، حکومت مخالف تحریک میں شامل نہ ہونے والا ملک کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا،انہوںنے حکومت کو مشرف کی باقیات قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان من پسند عدلیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، آج مدینہ کی ریاست کے دعویدار نئے پاکستان میں آمرانہ طریقہ کار اپنا رہے ہیں، اس کی مذمت کرتے ہیں،پر امن احتجاج پر حملہ کے متعلق موقف میں کہا کہ حکومت کا رویہ قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بہت بڑے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ پر حملہ اس کی ٹارگٹ کلنگ ہے، ججوںپر ریفرنس فائل کیے گئے ، یہ حکومت کی عدلیہ کے خلاف بدنیتی ہے، یہ صرف اس لیے ہے کہ جج آزاد فیصلے نہ دے پائیں، ججوں اور عدلیہ کو دبایا جائے اس کی بدترین مثال اس حکومت نے قائم کی ہے جس مزاحمت بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

رہنماء ن لیگ نے کہا مطالبہ کرتے ہیں کہ ریفرنسز واپس لیے جائیں، ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، پچھلے چیف جسٹس ہمارے خلاف مہم کا حصہ بنے لیکن عدلیہ کے احترام میں کسی کے خلاف ریفرنسز کی بات نہیں کی، ہمارے پاس بہت مواد تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان چیزوں کا مطلب عدلیہ کو دباؤ میں رکھنا اور اچھی ساکھ والے ججز کو بدنام کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کس نے پراپرٹی کی تحقیق کی بتایا جائے، عدلیہ کے خلاف سازش کو ناکام بنائیں گے اور اس معاملے پر پاکستان کی قانونی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔عاطف محمودسبزواری نامہ نگاررائے ونڈ حکومت کی جانب سے جن ججز کے خلاف ریفرنسز بھیجے گئے ان میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں اور تمام ججز پر اثاثے ظاہر نہ کرنے کر الزام عائد کیا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات