روسی طلبا دوسروں کے دستخط کر کے پیسے کمانے لگے۔ نیا کاروبار شروع کردیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 31 مئی 2019 23:55

روسی طلبا دوسروں کے دستخط کر کے پیسے کمانے لگے۔ نیا کاروبار شروع کردیا

عام لوگوں کے دستخط جیسے بھی ہوں  انہیں فرق نہیں پڑتا لیکن بڑے کاروباری حضرات  اور مشہور شخصیات  چاہتی ہیں کہ اُن کے دستخط ذرا ہٹ اور خوبصورت ہوں۔اسی وجہ سےکچھ لوگ ادائیگی کر کے بھی  خوبصورت دستخط ڈیزائن کراتے ہیں۔
20سالہ ایوان کوزین کا تعلق روس کے شہر کراسنویارسک سے ہے۔ وہ کاروباری اور مشہور شخصیات کے لیے خوبصورت دستخط  ڈیزائن کرتے ہیں ۔


ایوان کو خوبصورت دستخط کی آن لائن سروس فراہم کرنے کا خیال پچھلے سال اس وقت آیا جب وہ 20 سال کے ہوئے  اور انہیں اپنا پاسپورٹ تبدیل کرنا تھا۔انہیں اندازہ ہوا کہ وہ اپنے دستخطوں کو پسند نہیں کرتے۔ اس سے پہلے وہ اپنا کاروبار شروع کر چکے تھے، لیکن اس سے اچھی آمدن نہیں ہو رہی تھی۔ اس وجہ سے وہ کاروبار بھی تبدیل کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

چین میں تعلیم حاصل کرنے کےلیے دوران ایوان کی ملاقات انستازیا زڈور سے ہوئی تھی۔


انستازیا اورینٹل کیلیگرافی میں ماسٹر تھیں۔ انہوں نے ایوان کو نئے دستخط سکھائے۔ اس سارے عمل سے ایوان کو خیال آیا کہ اس طرح دوسروں سے پیسے لےکر ان کے لیے نئے دستخط ڈیزائن کیے جا سکتے ہیں۔
ایوان نے ایک کمپنی بنائی اور دستخط کی ڈیزائننگ کا کام شروع کردیا۔ شروع میں انہوں نے تقریباً 230 ڈالر اپنے کاروبار کی تشہیر میں خرچ کیے، جس کے بعد اُن کے پاس پہلا آرڈر دیا۔

جلد ہی ان آرڈرز کی تعداد 40 ہو گئی، جس کے بعد ایوان نے خطاطی کے مزید ماہرین کو رکھ  لیا۔
دسمبر 2018 میں لانچ کے بعد ایوان کی کمپنی رائٹ ٹائٹ (Write Tight) مئی تک 2 ملین روبل یا 30500 ڈالر کما چکی ہے۔ کمپنی میں انستازیا کے علاوہ مزید دو خطاط کام کرتے ہیں۔
اس وقت کمپنی  یومیہ دو سے تین آرڈر ہی لیتی ہے لیکن اُن کے کام کی طلب بہت زیادہ ہے۔ ایوان کو امید ہے کہ 2019 کے اختتام کو اُن کی آمدن 5 گنا بڑھ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :