ملتان، گرمی کی شدیدلہرنے لوگوں کو بے حال کردیا،درجہ حرارت میں مزیداضافے کاامکان

ہفتہ 1 جون 2019 16:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی لہر نے لوگوں کو بے حال کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اورگردونواح میں گرمی کی یہ لہر آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گی اوراس میں اضافے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

شدیدگرمی کے باعث سڑکیںاورکاروباری مراکز دن بھر ویران رہیں اوردفاتراورتعلیمی اداروںمیں حاضری کم رہی تاہم مختلف امتحانی سنٹروں میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منعقدہوئے۔

شدیدگرمی کے باعث دن بھر بجلی کی ٹرپنگ کاسلسلہ بھی جاری رہا تاہم میپکونے برقی روکی فراہمی میں تعطل پیدانہیں ہونے دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کوملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46.0اورکم سے کم 29.5سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔ صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 36فیصدتھا۔ اتوارکے روزطلوع آفتاب 5بجکر12منٹ پراورغروب آفتاب 7بجکر13منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :