Live Updates

لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن کے صحت افزاء مقام سے عوام کے دکھ درد کا واویلا پاکستانی عوام سے مذاق سے کم نہیں،

وزیراعظم عمران خان پاکستان کی زخمی معیشت کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں‘بہت جلد پاکستانی معیشت اپنے پائوں پر کھڑا کرکے ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے کر جائیں گے‘ عوام کے دکھ درد کا مدواوا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا افطار ڈنر سے خطاب

ہفتہ 1 جون 2019 19:12

لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن کے صحت افزاء مقام سے عوام کے دکھ درد کا واویلا ..
سیالکوٹ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن کے صحت افزاء مقام سے عوام کے دکھ درد کا واویلا پاکستانی عوام سے مذاق سے کم نہیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی زخمی معیشت کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں‘بہت جلد پاکستانی معیشت اپنے پائوں پر کھڑا کرکے ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے کر جائیں گے‘ عوام کے دکھ درد کا مدواوا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 72 موضع ملے چک میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے جس بے رحمی سے مال کمایا اور قومی خزانہ شیر مادر سمجھ کر ہضم کیا اور لوٹ مار سے قوم اور معیشت کی پشت میں خنجر گھونپا ہے اس سے زخمی پاکستان مفلوک الحالی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر لانچوں پر ، لاکرز، گھریلو ملازمین، پاپڑ، ریڑھی اور فالودے والوں کے اکائونٹس نہ بھرے جاتے تو آج ملکی معیشت مستحکم ہوتی۔

انہوں نے کہا ملک و قومکا تیل نکالنے والی کرپشن الیون کے کھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل کر اپنے گناہ بخشوانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی زخمی معیشت کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں اور بہت جلد پاکستانی معیشت اپنے پائوں پر کھڑا کرکے ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرکے اقوام عالم میں باوقار شناخت قائم کرے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ قوم جن مشکل حالات سے گزر رہی ہے اس سے بخوبی آگاہ ہیں اور عوام کے دکھ درد کا مدواوا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات