سابق افغان صدر کا طالبان کی جنگ بندی کا اعلان، طالبان کی فوری تردید

ہفتہ 1 جون 2019 21:10

سابق افغان صدر کا طالبان کی جنگ بندی کا اعلان، طالبان کی فوری تردید
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2019ء) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے غلطی سے اعلان کر دیا کہ طالبان نے رواں برس بھی عیدالفطر کے موقع پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ طالبان نے کرزئی کے اس اعلان کی فوری طور پر تردید کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے پیغام میں طالبان نے واضح کیا کہ سابق صدر گزشتہ برس عیدالفطر کے موقع پر کی جانے والی جنگ بندی کے حوالے سے بیان دے بیٹھے ہیں۔

افغان حکومتی، سماجی و سیاسی حلقے رمضان کے مہینے کے اختتام اور عیدالفطر کے موقع پر طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کی توقع کیے ہوئے ہیں۔ کرزئی کے اعلان کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے وضاحت کی کہ امید کی جاتی ہے کہ عام لوگ غلطی سے کیے جانے والے اعلان کی حقیقت جاننے کے بعد کسی پریشانی سے دوچار نہیں ہوں گے۔