کراچی میں سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق کاانکشاف

ہفتہ 1 جون 2019 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2019ء) کراچی میں سیوریج کے تمام نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق کاانکشاف ہواہے۔سیوریج میں پولیووائرس کی تصدیق کیلئے نمونیڈبلیوایچ او نے 11 مقامات سے 5 اپریل سے 16 مئی کے دوران نمونے لئیتھے، جن علاقوں کے گٹروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، ان میں ہجرت کالونی، مچھرکالونی، خمیسوگوٹھ ، راشد منہاس روڈ،کورنگی و چکورا نالہ، لانڈھی بختاور ویلج، حاجی مریدگوٹھ ، سہراب گوٹھ، محمدخان کالونی، اورنگی نالہ ، اورنگی کالونی اور پی آئی ڈی سی کالونی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق شہر کے جن علاقوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سامنے ا?یا ہے ان میں صدر، گڈاپ، گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، لیاقت ا?باد، سائٹ ایریا، اورنگی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔