آئرش طلباء نے پیٹھ تھپتھپانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 جون 2019 23:47

آئرش طلباء نے پیٹھ تھپتھپانے کا  عالمی ریکارڈ توڑ دیا

آئرلینڈ کے ایک سکول میں 800 سے زیادہ طلباء نے ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ویلو پارک پیرنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 824 طلباء ، جن کا تعلق ویلو پارک،  بلیک راک کالج اور سینٹ اینڈریو کالج سے تھا، جمعرات کو بلیک روک کالج کے لان میں زنجیر  کی شکل میں کھڑے ہوئے اور اپنے سے آگے کھڑے طالب علم کی پیٹھ تھپتھپاتے رہے۔

(جاری ہے)


ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے جون 2018 میں   انگلینڈ کے  لیسٹر گرائمر جونیئر سکول میں بنایا گیا 329 افراد کے ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپانےکا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
اس تقریب کا اہتمام ڈاگز فار ڈس ایبل فلاحی تنظیم کے لیے فنڈ جمع کرنے کی غرض سے کیا گیاتھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام ثبوت گینیز ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو بھجوا دئیے ہیں، تاکہ اس ریکارڈ کو باقاعدہ طور پر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :