خ*راولپنڈی پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کاروائی،7ملزمان گرفتار

z 1280گرام ہیروئن ،740گرام چرس اور18لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج

اتوار 2 جون 2019 21:45

C راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2019ء) راولپنڈی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی7ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1280گرام ہیروئن ،740گرام چرس اور18لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے فخر سے 1280گرام ہیروئن،فیصل سے 140گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ہارون سی300گرام چرس،تھانہ پیرودھائی پولیس نے مسرت بی بی سے 300گرام چرس،تھانہ آر اے بازار پولیس نے زبیر سے 10لیٹر شراب جبکہ تھانہ روات پولیس نے ضیافت سے 8لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔