کیا موم کی پنسل کو ہنگامی طور پر موم بتی کے طور پر استعمال کر جا سکتا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 جون 2019 23:36

کیا موم کی پنسل کو ہنگامی طور پر موم بتی کے طور پر استعمال کر جا سکتا ..

رنگین کھریا(crayon) یا موم کی پنسل جس سے کاغذ پر ڈرائنگ  کی جاتی ہے کا استعمال ہزاروں سال پہلے شروع ہوا۔ فنکار رنگوں کو شہد کے مکھی کے چھتے کے موم کے ساتھ یکجا کرتے اور کسی جگہ پر موجود تصویر کو درست کرنے یا تصویر بنانے کے لیے اسے جلا کر یا بغیر جلائے استعمال کرتے۔یہ طریقہ کار مصریوں ، رومیوں، یونانیوں اور فلپائن کے مقامی  لوگوں نے استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

جدید  رنگین کھریا  کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا آغاز یورپ میں ہوا، جہاں  لکڑی کےکوئلے اور تیل کو ملا کر انہیں  سلنڈر نما شکل دی جاتی تاکہ انہیں ہاتھ میں پکڑنا آسان ہو جائے۔
جدید دور میں رنگین کھریا  پیرا فن یا مٹی کے تیل کو موم سے ملا کر بنائی جاتی ہے۔رنگین کھریا کو آپ ڈرائنگ بنانے کے علاوہ  ضرورت پڑنے پر موم بتی کے طو ر پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے گرد لپٹا کاغذ  بَتّی  یا  فَتيلَے کے طور پر کام کرتا ہے اور یہ 15 منٹ تک جلتا رہتا ہے۔رنگین کھریا بنانے والی امریکی کمپنی کرایولہ نے صارفین کو    اسے نہ جلانے کا مشورہ دیا ہے جبکہ بہت سے بلاگر ز نے اپنے تجربات میں ثابت کیا ہے کہ اسے  جلا کر 15 سے 20 منٹ  تک موم بتی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :