ٹائی کو 177,147 طریقوں سے گرہ لگائی جا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 2 جون 2019 23:36

ٹائی  کو 177,147 طریقوں سے گرہ لگائی جا سکتی ہے

1999 میں یونیورسٹی آف کیمبرج کے ریاضی دانوں تھامس فنک اور یونگ ماؤ نے حساب لگا کر معلوم کیا کہ  مردوں کی ٹائی کو کتنے طریقوں سے گرہ لگائی جا سکتی ہے۔ اُن کے حساب میں مردوں کی ٹائی کو 85 طریقوں سے گرہ لگائی جا سکتی  تھی۔ تاہم اُن کا حساب دو بنیادی   مفروضوں کی بنیاد  پر تھا کہ  ایک تو آپ تمام تہوں کے بعد ٹائی کو سمیٹیں گے اور دوسرا  تمام گرہیں ٹائی کے کپڑے کی ہموار سطح  سے  لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے چکروں کی تعداد کو بھی 8 تک محدود کر دیا۔
بعد میں کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سٹاک ہوم، سوئیڈن  کے  ایک ریاضی دان میکائل ویجدیمو-جانسن نے اس تعداد کو 177,147 تک بڑھا دیا۔ انہوں نے میٹرکس فلم میں ولن میروونجئین کی ٹائی سے  متاثر کر  ٹائی  پر گرہ لگانے کے طریقوں میں دلچسپی لی تھی۔ انہوں نے چکروں کی تعداد بھی 8 سے بڑھا کر 11 دی۔

متعلقہ عنوان :