Live Updates

اختیارات سے تجاوز کرنے پروزیرماحولیات زرتاج گل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

زرتاج گل کے خلاف آرٹیکل 62کے تحت کارروائی کی جائے، قرارداد کا متن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 3 جون 2019 11:43

اختیارات سے تجاوز کرنے پروزیرماحولیات زرتاج گل کے خلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اردوپائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جون2019) اختیارات سے تجاوز کرنے پروزیرماحولیات زرتاج گل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل نے اپنی بہن کو ڈائریکٹر بنوانے کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھا ان کے خلاف آرٹیکل 62کے تحت کارروائی کی جائے۔ قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے جمع کروائی ہے۔

قرارداد میں لکھا ہے کہ وفاقی وزیرماحولیات زرتاج گل نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے اور انہوں نے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کر کے اپنی بہن شبنم گل کی بطورِ ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کروائی ہے اور انہوں نے اپنی بہن کو ڈائریکٹر بنوانے کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھااس لیے ان کے خلاف آرٹیکل 62کے تحت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل جو کہ لاہور کالج فار ومن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں انہیں نیکٹا میں انیسویں گریڈ کی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینایت کیا گیا تھا جس کے حوالے سے ایک خط سامنے آیا تھا ہ خط زرتاج گل کے پرنسپل سٹاف آفیسر سمیع الحق نے لکھا تھا، خط میں لکھا ہے کہ ’’مجھے آپ کو شبانہ گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے حوالے سے آپ کی وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید کارروائی کے لیےمس شبانہ کی سی وی اس خط کے ہمراہ ارسال کی جارہی ہے‘‘۔

خط سامنے آنے کے بعدوزیراعظم عمران خان نے اس خط کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو وزارتِ داخلہ کے نام لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دے دیا اور شبنم گل کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا حکم دیا البتہ اب عہدے کا غلط استعمال کرنے پر وزیرماحولیات زرتاج گل کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل نے اپنی بہن کو ڈائریکٹر بنوانے کے لیے وزارتِ داخلہ کو خط لکھا ان کے خلاف آرٹیکل 62کے تحت کارروائی کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات