نازیبا پیغامات بھیجنے والی کویتی خاتون کے ساتھ وہ ہو گیا، جو اُس کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

سعودی شہری موبائل پر غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے والے کا پتا چلانے کے لیے کویت پہنچ گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 3 جون 2019 11:48

نازیبا پیغامات بھیجنے والی کویتی خاتون کے ساتھ وہ ہو گیا، جو اُس کے ..
کویت( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،3 جُون2019ء) آج کل اکثر خواتین کو اپنے موبائل نمبرز پر غیر اخلاقی پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ کئی باریہ پیغامات اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ مجبوراً خواتین کو ان پریشان کرنے والے افراد کے خلاف شکایت درج کرانا پڑتی ہے۔ تاہم ریاض میں مقیم ایک سعودی مرد کے ساتھ عجیب معاملہ ہوا۔ کویتی اخبار ’الراعی‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری کو ایک روز اپنے موبائل نمبر پر کویت کے کسی نامعلوم نمبر سے نازیبا پیغامات موصول ہوئے۔

پہلے تو اُس نے اسے مذاق سمجھ کر نظر انداز کر دیا۔ مگر جب ان غیر اخلاقی پیغامات کا سلسلہ روز بروز بڑھتا ہی چلا گیا تو وہ شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو گیا۔ وہ جب بھی پیغام بھیجنے والے سے بات کرتا تو دُوسری جانب سے فون اٹینڈ نہ کیا جاتا۔

(جاری ہے)

سعودی شہری کی ہمت کی داد دیں کہ اس نے خود کو پریشان کرنے والے شخص کا پتا چلانے کے لیے کویت کا ٹکٹ کٹا لیا اور وہاں پہنچ کر پولیس ہیڈ آفس سے رابطہ کر کے اپنی پریشانی سے مطلع کیا۔

جب پولیس نے نمبر ٹریس کیا تو پتا چلا کہ یہ اخلاق سے گرے پیغامات بھیجنے والا کوئی مرد نہیں، بلکہ ایک خاتون تھی۔ پولیس نے اس خاتون کو گرفتار کر لیا تو اُس نے پیغامات بھیجنے کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذاقاً یہ سب کر رہی تھی۔ اُس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اُس کے میسجز سے کوئی اتنا پریشان ہو گا کہ اپنے مُلک سے کویت پہنچ جائے گا اور یہاں کی پولیس سے مدد لے کر اُسے گرفتار کروا دے گا۔