ڈاکومنٹری فلم ’’دی ورلڈ آف پاکستان ریسلنگ‘‘ کو آئندہ سال ریلیز ہوگی

پیر 3 جون 2019 13:34

ڈاکومنٹری فلم ’’دی ورلڈ آف پاکستان ریسلنگ‘‘ کو آئندہ سال ریلیز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) پاکستانی ڈاکومنٹری فلم ’’دی ورلڈ آف پاکستان ریسلنگ‘‘ کو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکومنٹری فلم ’’دی ورلڈ آف پاکستان ریسلنگ‘‘ کو آئندہ سال جنوری کے پہلے ہفتے ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ڈاکو منٹری میں کبڈی کھیل اور کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے اور کھیل میں آنے والے اتار چڑھائو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں یہ کھیل کس طرح بحران کا شکار ہورہاہے اور اس کو کس طرح سے بچایا جارہا ہے۔

اس فلم کے ہدایتکار زین خان کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکومنٹری فلم لاہور پریس کلب اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بھی دکھائی جائے گی۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ اس فلم کا مقصد پاکستان میں اس کھیل کو دوبارہ سے دریافت کرنا ہے جو کہ کسی زمانے میں پنجاب میں کھیلوں کی شان سمجھا جاتا تھا اور اب آہستہ آہستہ زوال کا شکار ہورہا ہے جس پر حکومت کو شدید نظر ثانی کی ضرورت ہے۔