جینفر لارنس کی منگنی کی انگوٹھی نے سب کو حیران کر دیا

پیر 3 جون 2019 13:34

جینفر لارنس کی منگنی کی انگوٹھی نے سب کو حیران کر دیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) ہالی وڈ اداکارہ جینفر لارنس کی منگنی کی انگوٹھی نے سب کو حیران کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جینفر لارنس نے رواں سال فروری میں نیویارک آرٹ گیلری کے ڈائریکٹر کوک مورونی سے منگنی کی جس میں ان کو ایک لاکھ ڈالر مالیت کی انگوٹھی پہنائی گئی۔

(جاری ہے)

اپنی منگنی کے بعد اب وہ نہ صرف ’’ایکس مین ‘‘ سلسلے کی نئی فلم ’’ڈارک فونکس ‘‘ میں دکھائی دیں گی بلکہ وہ ہفتہ (یکم جون ) کو نیو جرسی میں ہونے والے 12ویں پولو کلاسک کی سالانہ تقریب میں بھی دکھائی دیں جس میں ان کی منگنی کی انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جبکہ اس موقع پر جینفر لارنس نے ہلکے گلابی رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے جس میں وہ بہت خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔

اس تقریب میں اداکار مائیکل بی جارڈن، جولیانا مورے، ایملی راکوسکی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :