Live Updates

سرفراز کے بعد معین خان بھی شعیب اختر کے نشانے پر آگئے

450 وکٹیں بندہ تب لیتا ہے جب اس کا کپتان معین خان کی بجائے عمران خان ہو:راولپنڈی ایکسپریس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 جون 2019 15:24

سرفراز کے بعد معین خان بھی شعیب اختر کے نشانے پر آگئے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3جون2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے سرفراز احمد کے بعد سابق کپتان معین خان پر بھی تنقید کردی۔ کہتے ہیں پاکستان میں پتہ نہیں کیسے کیسے لوگوں کو کپتان بنادیا جاتا ہے۔حال ہی میں اپنے یو ٹیوب چینل پر کپتان سرفراز احمد کی جسمانی خدوخال پرتنقید کرنے والے سابق فاسٹ باﺅلر نے اب توپوں کا رخ معین خان کی جانب کردیا ہے۔

شعیب اختر نے معین خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے متعلق کہاتھا شعیب اختر اگر پاکستان کے ساتھ مخلص ہوتے تو آج ان کی 450 وکٹیں ہوتیں۔شعیب نے کہا کہ میں نے پاکستان کو اکیلے کئی سیریز جتوائیں، معین خان صاحب آپ اس کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتے، ہماری بد نصیب ہے کہ ہم آپ کے ساتھ کھیلے۔

(جاری ہے)

450 وکٹیں بندہ تب لیتا ہے جب اس کا کپتان عمران خان ہو۔

شعیب نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ معین خان آپ کو کوئی نہیں جانتا تھا، اس ویڈیو کے بعد آپ مشہور ہوجائیں گے۔یوٹیوب چینل پردیے جانے والے متنازع بیان میں شعیب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ہر اوسط بندے کو کپتان بنا دیا جاتا ہے، 20 سال آپ کی عزت کی، اب آپکے لیول پر جواب دے رہا ہوں۔
اس سے قبل شعیب نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں گرین شرٹس کی شکست کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز کی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہیں ان فٹ قرار دیا تھا اور پیٹ کےساتھ ساتھ چہرے کے سائز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاتھا،شعیب نے سرفراز کی وکٹ کیپنگ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات