قصور،کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں،محکمہ زراعت

پیر 3 جون 2019 17:05

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2019ء) محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی‘پھل کی سنڈی‘ چست تیلے‘ سست تیلے‘ سفیدمکھی اور جوئوں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے سے بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یاطال سٹارکوچار سے پانچ سی سی فی لیٹرپانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈافاس‘ سست تیلے سے بچائو کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس‘سفیدمکھی سے بچائوکیلئے موسپیلان یا پولو 4سی5سی سی فی لیٹر ‘جوئوں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان4سے 5سی سی فی لیٹرملاکر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجائے۔

متعلقہ عنوان :