محکمہ موسمیات نے کراچی میں عید کے پہلے ،دوسرے روز شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

پیر 3 جون 2019 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2019ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں عید کے پہلے اور دوسرے روز شدید گرمی کی پیشگوئی کردی۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق کراچی آئندہ دنوں شدید گرمی اور حبس کی لپیٹ میں رہے گا جب کہ عید کے پہلے اور دوسرے دن موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ عید کے 2 دن درجہ حرارت 39 سی40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ 8 جون کے بعد موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا، سمندری بادل اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :