Live Updates

امریکہ کا پاکستانیوں کو 5سالہ ویزہ جاری کرنے کا اعلان

پاکستان بھی امریکی سیاحوں اور کاروباری افرادکو 5سالہ ویزہ جاری کرے گا،دونوں ممالک کے سیاح اور کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 3 جون 2019 22:34

امریکہ کا پاکستانیوں کو 5سالہ ویزہ جاری کرنے کا اعلان
اسلام آباد( اردوپائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جون2019) امریکہ نے پاکستانیوں کو 5سالہ ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان بھی امریکی سیاحوں اور کاروباری افرادکو 5سالہ ویزہ جاری کرے گا۔نئی ویزہ پالیسی سے دونوں ممالک کے سیاح اور کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔ واضح رہے کہ نئی ویزہ پالیسی وزیراعظم عمران خان کے سیاحت اور بزنس کے فروغ کے ویژن کے عین مطابق ہے ۔

پاکستان حکومت پہلے ہی 50ممالک کے سیاحوں اور95 ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزہ آن ارائیول دینے کا اعلان کرچکی ہے۔ پاکستان کی جانب سے سیاحوں کے لیے ای ویزہ سی سہولت کے اجراء کے بعد پوری دنیا سے سیاح ویزہ کی درخواستیں بھیجنے لگے۔ نادرا کو 175ممالک سے 2249سیاحوں نے آن لائن درخواستیں جمع کروا دیں۔درخواستیں جمع کروانے والے سیاحوں میں اٹلی، جرمی، نیوزی لینڈ، فن لینڈ کے سیاح سرِ فہرست ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب میں اس وقت کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے امن وامان کا قیام بنیادی حیثیت رکھتا ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کے نتیجے میں آج امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، یہ تمام کامیابیاں ہم نے ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے حاصل کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت بنی تو وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں سیاحت کو نمایاں مقام حاصل ہوا، وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت بنی تو وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں سیاحت کو نمایاں مقام حاصل ہوا، وزیراعظم عمران خان سیاحت کے فروغ کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے امن وامان کلیدی حیثیت رکھتا ہے، ہمارا چیلنج ہے کہ دنیا پاکستان میں آئے اور ہمارے پرامن اورمحفوظ ترین پاکستان کو دیکھے، ہم نے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ترین ملک ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کا سیاحت کے فروغ کے لئے ایک بہت بڑا قدم یہ بھی ہے کہ ویزہ رجیم کو تبدیل کردیا گیا ہے،175ممالک کوای ویزہ ،50ممالک کو ویزہ آن آرائیول اور بزنس ویزہ سمیت تمام طرح کے ویزوں کو آسان بنادیا گیا ہے، دنیا آئے اور دیکھے کہ پاکستان ایک ذمہ دار، پرامن اور ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چند دنوں میں ویزہ آن آرائیول، ای ویزہ کی سہولت کے تمام تقاضے مکمل ہونے کے بعددنیا بھر کے سیاحوں کے ہر طرح کی سہولیات میسر ہونگی، ہماری نئی ویزہ پالیسی پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات میں سے ایک ہے۔ اب پوری دنیا سے سیاح ویزہ کی درخواستیں بھیجنے لگے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات