Live Updates

پی ٹی آئی حکومت نے اقرباء پروری کے خلاف اپنے منشورکی پابندی کی:صمصام بخاری

ہمارے اقدام کی تعریف کی جانی چاہیے،میڈیا کو ہماری قائم کردہ مثال کا ماضی کے ادوار سے بھی موازنہ کرنا ہو گا ہر ذی عقل آدمی رانا ثناء اللہ کو دہشت گردوں کا ساتھی سمجھتا ہے جوشہباز شریف کے جرائم میں شریک رہے ا*ہمارے نبیؐ نے مسلمانوں کوزندگی کے معاملات اور حلال حرام کی جو تمیز سکھائی وہ ان کو دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتی ہے،صوبائی وزیراطلاعات کی میڈیاسے گفتگواور ادارہ منہاج القرآن کے شہر اعتکاف سے خطاب

پیر 3 جون 2019 23:08

پی ٹی آئی حکومت نے اقرباء پروری کے خلاف اپنے منشورکی پابندی کی:صمصام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2019ء) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی ترقی کے لئے صرف کام کررہی ہے، شو بازیاں نہیں کررہی-نعیم الحق کے کہنے پر زرتاج گل کے سفارشی خط کی واپسی کے بعد پی ٹی آئی حکومت پر تنقید بند ہونی چاہیی- پی ٹی آئی حکومت نے اقرباء پروری کے خلاف اپنے منشورکی پابندی کی جس کی تعریف کی جانی چاہیی-میڈیا کو ہماری قائم کردہ مثال کا ماضی کے ادوار سے بھی موازنہ کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے آج یہاں ادارہ منہاج القرآن مرکز میں شہر اعتکاف کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا کام صرف تنقید کرنا ہے وہ اس قابل نہیں کہ انہیں سنجیدہ لیا جائی-ہر ذی عقل آدمی رانا ثناء اللہ کو دہشت گردوں کا ساتھی قرار دیتا ہی- رانا ثناء اللہ شہباز شریف کے منظور نظر اور جرائم میں ان کے ساتھی رہے ہیں- ہر درد دل رکھنے والا آدمی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین سے ہمدردی کرے گا- ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گی- ماڈل ٹائون سانحہ رانا ثناء اللہ اینڈ کمپنی کا سیاہ کارنامہ ہے جس کی پچھلے برسوں میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے اپنے دور میں سانحہ ماڈل ٹائون کے جن متاثرین کو ناجائز گرفتار کیا وہ آج بھی جیلیں بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے ہسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی صحیح تعداد تین ہے۔ تاہم اس امر کی تحقیق کر رہے ہیں کہ ان کی اموات کی وجہ میڈیکل تھی یا واقعی اے سی خراب ہونے کی وجہ سے وہ فوت ہوئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کینسر سے متاثرہ فنکارہ ہیرسنگھار سمیت مستحق فنکاروں کے لئے امدادی رقوم کے چیک جاری کر دیئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بعد ازاں منہاج القرآن مرکز میں بسائے گئے شہر اعتکاف کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن مرکز اپنے شرکاء کی تعلیم و تربیت پر جو خصوصی توجہ دیتا ہے اس کے مثبت اثرات شرکاء اعتکاف کے اختتام پر اپنے گھروں میں بھی جا کر بانٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں بچوں کی تعلیم پر تو پوری توجہ دی جاتی ہے مگر تربیت نظرانداز ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے مسلمانوں کوزندگی کے معاملات اور حلال حرام کی تمیز کے حوالے سے جو تربیت دی ہے وہ ان کو دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تک پہنچنے کا براہ راست طریقہ یہی ہے کہ ہم اللہ کے نبیؐ کے قدم تھام لیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ادارے سے ان کی دلی عقیدت ہے۔ وہ ہر سال ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی محبت میں یہاں ضرور آتے ہیں تاکہ اس عظیم مذہبی و روحانی اجتماع کے فیوض و برکات میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے ادارہ منہاج القرآن کی سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کی اور ان سے سوشل میڈیا کے حوالے سے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔ بعدازاں صوبائی وزیر نے منہاج القرآن مرکز میں علامہ طاہرالقادری کی تصنیفات اور دیگر کتب پر مبنی بک سٹال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین صدر تحریک منہاج القرآن ،ڈاکٹر حسین محی الدین چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن، ادارہ منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نوازگنڈاپور اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات نورالحق صدیقی بھی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ ادارہ منہاج القرآن 30سال سے شہراعتکاف بسا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ادارہ منہاج القرآن مرکز ٹائون شپ میں 16ہزار افراد معتکف ہیںجن میں45فیصد نوجوان ہیں۔ ان افراد کو بہترین سہولیات دی گئی ہیں۔ اس اجتماع کا مقصد نوجوانوں کو مذہبی و اخلاقی تربیت کی معراج کو پہنچانا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات