Live Updates

معروف صحافی کے لیے ٹویٹر پر نازیبا کلمات ادا کرنے پر فواد چودھری شدید تنقید کا نشانہ بن گئے

ٹویٹر صارفین نے فواد چودھری کی جانب سے سمیع ابراہیم کے بارے میں نامناسب زبان کو گالی کے مترادف قرار دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 4 جون 2019 15:27

معروف صحافی کے لیے ٹویٹر پر نازیبا کلمات ادا کرنے پر فواد چودھری شدید ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،4 جُون2019ئ) ٹویٹر صارفین کی جانب سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صحافی و تجزیہ کار سمیع ابراہیم کے خلاف غیر شائستہ زبان زبان استعمال کرنے پر تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایک ٹویٹر صارف نے فواد چودھری کو مخاطب کر کے کہا ”فواد چودھری صاحب زبان کو لگام دو کیونکہ آپ حکومت میں ہیں اپوزیشن میں نہیں۔

“ ایک اور صارف نے لکھا ”اپنی پارٹی کا غصّہ کسی اور پہ نکال رہے ہیں۔“ یہاں تک کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی بھی ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ صارفین نے سمیع ابراہیم کے بارے میں اُن کے الفاظ کو گالی کی مانند قرار دیا ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے سمیع ابراہیم کو معتبر صحافی کہنے پر فواد چوہدری نے کہا کہ 'یہ بات تو آپ نیو یارک کے صحافیوں سے پوچھیں'۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک صارف نے پیش گوئی کی کہ فواد چودھری جلد پارٹی بدل لیں گے۔ فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کے حلیے سے متعلق بھی نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے اس پر بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا گیا۔واضح رہے کہ ممتاز صحافی سمیع ابراہیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو میں تجزیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'عید کے بعد پاکستان کے اداروں کے لوگ، سیاستدان اور تحریک انصاف کے بھی چند لوگ مل کر وزیر اعظم عمران خان سے جان چھڑانے اور پاک فوج کو کمزور کرنے کی سازش کریں گے اور اس سازش میں امریکا اور بھارت بھی شامل ہیں۔

'ان کا کہنا تھا کہ 'جسٹس افتخار چوہدری کے لیے جس طرح کی تحریک چلائی گئی تھی ویسی ہی ایک تحریک چلائی جائے گی جس میں پاکستان کے تمام بار کونسل کے وکلا شامل ہوں گے اور اس تحریک کا مقصد حال ہی میں ججز کے خلاف بننے والے ریفرنسز کو روکنا ظاہر کیا جائے گا'۔سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ 'اس تحریک کا مقصد قانونی احتساب کے عمل کو روکنا ہے اور عمران خان کو ہٹانا ہے اور اس عمل میں تحریک انصاف کے فواد چوہدری سب سے زیادہ سرگرم ہیں، جن کے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے رابطے ہیں'۔انہوں نے بتایا کہ 'فواد چوہدری کی خواہش تھی کہ انہیں پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔'
معروف صحافی کے لیے ٹویٹر پر نازیبا کلمات ادا کرنے پر فواد چودھری شدید ..
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات