نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گرائونڈ میں ہوگا

منگل 4 جون 2019 16:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2019ء) بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام شہر میں نماز عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح (پولو گرائونڈ) میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر، ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ، مختلف اسلامی ملکوں کے سفارتکار، وفاقی و صوبائی وزراء، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کمیٹیوں کے چیئرمین، منتخب بلدیاتی نمائندے اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نماز عید ادا کرے گی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ترجمان کے مطابق نماز عید کے اجتماع کی تیاری حتمی مراحل میں ہے، اسلامی ملکوں کے پرچم لگا نے کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامات بھی مکمل کئے جارہے ہیں، پولو گرائونڈ میںنماز عید صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی امامت کے فرائض مولانا محمد احمد سلیمی انجام دیں گے۔