آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 4 جون 2019 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2019ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں شدید گرم رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں13 ملی میٹر، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 5، استور13، بگروٹ7، بونجی6، چلاس5، گوپس2، سکردو ایک، میرکھانی 10، پٹن، مالم جبہ، کاکول8، بالاکوٹ7، دروش 6، دیر، پشاور5، سیدو شریف4، کالام2، مری4 اور منگلا میں ایک ملی میٹر بارش ریکادڑ کی گئی۔

منگل کو ریکارڈ کئے گئے کو ملک کے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد میں درجہ حرارت49 سینٹی گریڈ، سبی، موہنجوداڑو 48، دادو، روہڑی اور سکھر میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔