عید گاہوں،مساجداور عوامی مقامات پر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے

وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگوکی ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت

منگل 4 جون 2019 18:25

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر عید گاہوں،مساجداور عوامی مقامات پر سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تمام دستیاب وائل بروئے کار لائے جائیںگے ،عید کے موقع پر متعلقہ حکام موٹر سائیکل ون ویلنگ کے مرتکب افراد کے خلاف بھی ضرروی قانونی کارروائی کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی ہدایت پر سیکورٹی حکام اور قانون نافذ کرنے والوں ادارے عید کے موقع پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لے ضروری اقدامات کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی ،پولیس کی بہتر منصوبہ بندی کی وجہ سے رمضان المبارک میں پولیس کے چوکس اہلکاروں نے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے کئی واقعات ناکام بنادئیے جو دہشتگردوں اور شر پسندوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے ،صوبائی وزیر نے متعلقہ اضلاع کے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ پکنک پوائنٹس پر پہنچنے والے نوجوانوں اور منچلوں کوہلٹر بازی اور شوخی سے باز رکھیں۔