Live Updates

خیبر پختونخوا میں عید سے وفاق کو نقصان ہوا ، مفتی راغب نعیمی

;مفتی شہاب الدین پوپلزئی کئی سالوں سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جوچاند کی رویت کی گواہی دے رہے ہیں چاند کا مسئلہ موجود ہی نہیں، سربراہ جامعہ نعیمیہ

منگل 4 جون 2019 21:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2019ء) جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مفتی راغب نعیمی نے خیبرپختونخواہ میں عید الفطر منانے کے حوالے سے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ساتھ کھڑے ہوکر وفاق کو نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کئی سالوں سے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جوچاند کی رویت کی گواہی دے رہے ہیں چاند کا مسئلہ موجود ہی نہیں۔فواد چودھری کے اعلان کے باوجود خیبرپختونخواہ حکومت آج عید منارہی ہے۔ آج عید منانے سے خیبرپختونخواہ حکومت اور وفاق میں کشمکش ہوگی۔ پوپلزئی کے مطابق خیبرپختونخواہ میں عید کرنے سے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہرفلکیات کو اکٹھا کرلیں وہ سب کہیں گے کہ پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، ابھی ماہ ر مضان ختم نہیں ہوا اور مفتی پوپلزئی عید منانے کا اعلان کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

شریعت ہمارے لیے بہت مقدم ہے۔مفتی پوپلزئی کے اعلان سے ملک میں انتشار پیدا ہوگا۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ میں صرف 28 روزوں کے بعد آج کے دن عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ لیکن اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہم نے روزہ مرکز کے ساتھ رکھا لیکن احساس ہوا کہ ایک روزہ کھا چکے ہیں۔ اب جو روزہ نہیں رکھا وہ عید کے بعد رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ صوبے میں ایک عید منائی جائے۔ پہلے فاٹا اور قبائلی علاقہ اپنی اپنی عید مناتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چاند نظر آجاتا ہے ہمیں نہیں آتا، فاٹا میں چاند نظر آ جاتا ہے لیکن ہمیں نظر نہیں آتا۔ ہمیں چاند کے مسئلے کو حل کرنا ہو گا۔ عید الفطر کے معاملے پر وفاق اس سال بھی ناکام ہو گیا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں دو عیدیں منائی جائیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات