پوپلزئی کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت ان کے حوالے کردیں، مفتی منیب الرحمن

شوکت یوسفزئی حقیقت پسند آدمی ہیں، بی آر ٹی منصوبہ بھی پوپلزئی کی تحویل میں دے دینا چاہئے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

منگل 4 جون 2019 22:11

پوپلزئی کو کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت ان کے حوالے کردیں، مفتی منیب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2019ء) شوکت یوسف زئی کے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بنانے کے مشورے پر مفتی منیب الرحمان نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی حکومت سے پوپلزئی کنٹرول نہیں ہوتے تو حکومت ان کے حوالے کردیں۔تفصیلات کے مطابق شوال کے چاند پر صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی اورچیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان آمنے سامنے آگئے،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے شوکت یوسفزئی کی جانب سے شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بنانے کی تجویز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شوکت یوسفزئی حقیقت پسند آدمی ہیں، بی آر ٹی منصوبہ بھی پوپلزئی کی تحویل میں دے دینا چاہئے، اس سے ان کی حکومت پرلگے داغ دھل جائیں گے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کے پی حکومت سے پوپلزئی کنٹرول نہیں ہوتے توحکومت ان کے حوالے کردیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویز دی تھی۔شوکت یوسفزئی کاکہنا تھا اگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی کمیٹی کا چیرمین بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں قوم اب دو دو روزوں اور عید سے باہر نکلے۔