مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے خلاف فواد چودھری بغاوت کا مقدمہ درج کرائیں ڈاکٹر محمد یونس دانش

منگل 4 جون 2019 22:12

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2019ء) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے کہ28روزوں پر چاند دیکھانے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور خیبر پختونخواہ حکومت نے ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے سائنسی وزیر کے دعویٰ کویکسر مسترد کرتے ہوئے عید منانے کا اعلان کر کے کئی لوگوں کو فرض روزے سے محروم اور ملکی قوانین سے کھلی بغاوت کی ہے لہذا سائنسی وزیر فواد چودھری مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرایں انہوں نے کہا کہ بیرونی چندے پر پلنے والے فسادی مولوی پوپلزی نے ہر دو ر میں امت مسلمہ کو تقسیم کرنے مسلمانوں میں انتشار کو ہوا دے کر بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی سازش کی ہے یہاں تک کے سائنسی وزیر فواد چوہدری کی29ویں چاند کی تمام سائنسی مشاہدات اور اصولوں کوبھی نظر انداز کرتے ہوئے چاند کی پیدائش سے قبل ہی چاندکے ہونے کی شہادت کا اعلان کر کے حکومتی اداروں سائنس دانوں ،اور سیکورٹی اداروں کو یہ باور کرادیا ہے کہ ہر غائب چیز کو مولوی پوپلزی کی آنکھ سے دیکھا جائے تو وہ نظر آجاتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام چاند کی رویت کومتنازعہ بنا کر اسلام کے عظیم تہوار عید کی اہمیت کو ختم کرنے اور امت مسلمہ کو تقسیم درتقسیم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے پاکستان کی غالب اکثریت چاند کی رویت کے معاملہ میں مفتی منیب الرحمن کی صلاحیتوں سے مستفیض ہو رہی ہے انشاء اللہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت کے حوالے سے جو شرعی فیصلہ کرے گی پاکستان کے غیور عوام اس کی پاسداری کریں گے اور پوپلزی یا سائنسی ایجادات کے موجدفواد چودھری کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔