ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت میںعید کے دوسرے روز بھی خوشیاں منانے کا سلسلہ جاری

جمعہ 7 جون 2019 10:30

لاہور۔7جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2019ء) لاہور میںعید کے دوسرے روز بھی خوشیاں منانے کا سلسلہ جاری رہا،عیدالفطر کے دوسرے روز بھی لوگوں کا اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جا ری رہا‘ مختلف کھانوں سے مہمانوں کی خاطرو مدارت کی جاتی رہی عید کی خوشیاں دو با لا کر نے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف تفریحی مقامات کا رخ کیا ،زندہ دلان لاہورنے دن کا آغاز بھر پور ناشتے جس میں ‘ حلوہ پوڑی‘پائے ‘ نہاری اور لسی سے کیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جیلانی پارک‘جناح پارک‘گریٹر اقبال پارک ، بادشاہی مسجد، چڑیاگھر ،عجائب گھر،سفاری پارک، ریس کورس ،گلشن اقبال پارک ،،جلوپارک، مقبرہ جہانگیر‘شاہی قلعہ ‘بادشاہی مسجدکا رخ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرلاہور میں سیکورٹی کے انتظامات پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی بہترین دیکھنے میں آئے ،ٹریفک وارڈنز ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے گرمی اور حبس کے باوجود بھی اپنی ڈیوٹیاں انجام دے رہے تھے۔