امریکہ اور یونان کا دوطرفہ فوجی تعاون کو فروغ دینے کے معاملے پر تبادلہ خیال

جمعہ 7 جون 2019 13:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2019ء) امریکا اور یونان نے دو طرفہ فوجی تعاون کو فروغ دینے کے معاملے پر گفت وشنید کی ہے۔امریکی وزارت خارجہ ے ترجمان مورگن اورٹاگس نے بتایا کہ دونوں ممالک کے حکام کی میٹنگ کے بعد یونانی وزیر دفاع ایون گیلوس اپوسٹولکس نے ٹرمپ انتظامیہ کے دو سفارت کاروں کے ساتھ دو طرفہ فوجی تعاون کو فروغ دینے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا’’نائب وزیر خارجہ جان جے سولیوان نے دو دطرفہ فوجی ، سکیورٹی اور تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) کو مضبوط کرنے میں تعاون کرنے کی امریکہ اور یونان کے عزم کا ا کرنے کو لے کر آج یونان کے وزیر دفاع ایون گیلوس اپوسٹولکس کے ساتھ ملاقات کی‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ سولیوان نے میٹنگ میں بحیرہ روم اور بلقان میں استحکام قائم کرنے میں یونان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ساتھ دونوں لیڈروں نے اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دسمبر 2018 میں شروع ہوئے اسٹریٹجک مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔