یونان میں لین دین کے تنازعے پر پاکستانیوں نے ہم وطن کا سر تن سے جدا کر دیا

جمعہ 7 جون 2019 14:30

لالہ موسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2019ء) یونان میں لین دین کے تنازعے پر پاکستانیوں نے ہم وطن کا سر تن سے جدا کر دیا تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے گاؤں عادوال کا رہائشی محمد شہباز ولد محمد فیاض جو کہ مانولادا شہر رہائش پذیر تھا کو دھوکہ سے تھیوا بلایا گیا اور قریبی گاؤں کالیتھیا لے جا کر خنجر سے اسکا تن سر سے جدا کر دیا پولیس کے مطابق قاتل گرفتار کر لیے گئے ہیں جن کا تعلق تحصیل کھاریاں کے گاؤں رندھیر سے بتایا گیا ہے انہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا قتل لین دین کے تنازعہ کی بنائ پر ہوا ہے پولیس نے مسخ شدہ لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی ہے

متعلقہ عنوان :