پنجگور ،ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 13افراد زخمی

جمعہ 7 جون 2019 17:15

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2019ء) پنجگور میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 13افراد زخمی ہوگئے تین کی حالت تشویشناک زخمیوں میں تین خواتین اور 9بچے بھی شامل تفصیلات کے مطابق پنجگور ائیرپورٹ کے قریب تیز رفتار صرف گاڈی بے قابو ہوکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جہانزیب اور سرفراز شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا دریں اثنا ایک اور حادثے میں جو پنجگور کے علاقے وشبود میں پیش آیا تھا زمباد گاڈی کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے بے قابو ہوکر دیوار سے جاٹکرایا تھا اس حادثے میں 11 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں تین خواتین اور 9بچے بھی شامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا تین افراد کو تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کردیا گیا ۔