وادی تیراہ میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ، 18 افراد زخمی

جمعہ 7 جون 2019 18:25

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2019ء) خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پکنک کیلئے آنے والے سیاحوں کی گاڑی وادی تیراہ کے علاقے شین کمر میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد اور رضا کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے نکالا۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ،زخمیوں کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جو پکنک منانے کے لیے وادی تیراہ گئے تھے۔