ہماری حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے،وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز

جمعہ 7 جون 2019 20:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2019ء) وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا ہے کہ مری پاکستان کا خوبصورت ترین ہل سٹیشن ہے جہاں ملک بھر کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی سیاح آتے ہیں اس کو بہترین ٹورسٹ سٹیشن بنائیں گے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مری کے عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا جس میں ہیلتھ ،پاکنگ پلازہ،اور دیگر عوامی ضروریات شامل ہیں وزیر سیاحت اور ایم این اے حلقہ این اے 57 صداقت علی عباسی مری مال روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مری کو جدید خطوط پر آرستہ کیا جائے گا توزیادہ سے زیادہ سیاح مری کا رخ کریں گے۔ اس سے قبل وزیر سیاحت پنجاب اور ایم این اے صداقت علی عباسی نے پتریاٹہ کے مقام پر چئیر لفٹ کی اپ گریڈیشن کا افتتاح بھی کیا،وہان پر انہون نے کہا کہ سیاحت سے معاشی حالت بہتر ہو سکتی ہے اور مری سیاحت کا اہم کردار ہے اور ہماری حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔