د*کراچی: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے اہلکار کو قتل کردیا

جمعہ 7 جون 2019 20:26

9 کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2019ء) کر اچی کے ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے اہلکار کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیا گیا شخص ثاقب حساس ادارے کا کمانڈو ہے، اور اسے عین اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکلوا کر باہر نکلا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔