: سندھ پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر کی وفد کے ہمراہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات ، عید کی مبارکباد دی

9جلد سے جلد تنظیم سازی مکمل کریں اور کارکنان کو پیپلزپارٹی کی پالیسیوں سے آگاہ کرنے کے علاوہ ان کے ذریعے پیپلزپارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، بلاول کی ہدایت

جمعہ 7 جون 2019 20:26

گ حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2019ء) سندھ پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر منصور شاہانی صوبائی جنرل سیکریٹری لالہ مراد نے نواب شاہ زردار ی ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو ،سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجو دتھے۔

بلاول بھٹو نے سپاف کے صوبائی رہنماؤں سے سندھ میں تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جلد سے جلد تنظیم سازی مکمل کریں اور کارکنان کو پیپلزپارٹی کی پالیسیوں سے آگاہ کرنے کے علاوہ ان کے ذریعے پیپلزپارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

(جاری ہے)

سپاف کے صوبائی صدر اور جنرل سیکریٹری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی ہی غریب اور پسما ندہ طبقے کے علاوہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتی ہے۔

آج سندھ سمیت ملک بھر میں جو بھی جمہوری عمل جاری ہے اس کو مضبوط کرنے میں صرف اور صرف پیپلزپارٹی کا کردار ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کی قیادت سے لے کر کارکنان نے جس طرح قربانیاں دی ہیں دور آمریت میں سزائیں بھگتی ہیں اور مظالم برداشت کئے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان جوق درجوق پیپلزپارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں میں شامل ہورہے ہیں جو خوش آئند ہے۔