کے پی کے میں 29 روزے پورے کرنے کیلئے (جمعہ کو) قضا روزہ رکھا گیا

قضا روزہ رکھنے کا اعلان سرکاری سطح پر کیا گیا۔ عوام نے مفتی پوپلزئی کی جانب سے چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد 28 روزے مکمل ہونے پر ہی عید الفطر منالی تھی

جمعہ 7 جون 2019 20:26

کے پی کے میں 29 روزے پورے کرنے کیلئے (جمعہ کو) قضا روزہ رکھا گیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2019ء) کے پی کے میں 29 روزے پورے کرنے کیلئے (جمعہ کو) قضا روزہ رکھا گیا قضا روزہ رکھنے کا اعلان سرکاری سطح پر کیا گیا۔ عوام نے مفتی پوپلزئی کی جانب سے چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد 28 روزے مکمل ہونے پر ہی عید الفطر منالی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کے پی کے میں ماہ رمضان کے 29 روزے پورے کرنے کی غرض سے قضا روزہ رکھنے کا اہتمام کیا گیا۔

قضا روزہ رکھنے کا اعلان جمعرات کے روز سرکاری سطح پر کیا گیا تھا۔ 28 روزوں کے بعد عید الفطر منانے والوں نے گزشتہ روز قصا روزہ رکھا۔ کے پی کے میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد 28 روزے مکمل ہونے پر ہی عید منالی تھی جبکہ ایک روزے کی قضا پوری کرنے کیلئے جمعہ کے روز سرکاری سطح پر روزہ رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :