Gسجاول:محکمہ پی ٹی سی ایل کی نااھلی

c صارفین عیدکے ایام میں ذہنی ومعاشی کوفت کا سامنا

جمعہ 7 جون 2019 20:26

,سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2019ء) محکمہ پی ٹی سی ایل کی نااھلی کی وجہ سے صارفین عیدکے ایام میں ذہنی ومعاشی کوفت کا سامنا کرناپڑا، عید سے قبل شہرکے متعدد نمبرز کے ٹیلیفون اور ڈی ایس ایل میں مصنوعی خرابی پیدا کردی گئی جس کی شکایات درج کرانے کے باوجود انہیں درست نہیں کیاگیا، اور عید پر صارفین متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبورہوگئے، صارفین کا کہناہے کہ پی ٹی سی ایل کے مقامی ایس ڈی اواور عملے کو عید سے قبل باربار ردرخواست کی گئی کہ خرابی کو درست کیاجائے تاہم درستگی کرنے کے بجائے انہوں نے اپنے فون نمبرس ہی بند کردئے،اور عیدی کے چکرمیں صارفین کو پریشانیوں میں مبتلاکردیا، مقامی صارفین نے حکومت پاکستان، ایف آئی اے، نیب،پی ٹی اے،اور دیگرمحتسب اداروں سے اپیل کی ہے کہ پی ٹی سی ایل میں بدانتظامی کا نوٹس لیکر بدعنوان اور نااھل عملے کے خلاف کاروائی کی جائے اور صارفین کی پریشانیوں کا ادراک کرکے ازالہ کیاجائے۔

#

متعلقہ عنوان :