وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی میر غوث بخش بزنجو مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پراظہار تعزیت

جمعہ 7 جون 2019 21:25

کوئٹہ۔07 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میر غوث بخش بزنجو مرحوم کی اہلیہ نیشنل پارٹی کے سربراہ سینٹر میر حاصل خان بزنجو اور میر بیزن بزنجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔