Live Updates

{پاکستان کو ہم نے ملکر مضبوط بنانا ہے، مولانا حامد الحق حقانی

ش*پاکستان کو ہم نے ملکر مضبوط بنانا ہے،پاکستان کا استحکام اور اسے اسلامی ریاست بنانا قائد جمعیت شہید اسلام وپاکستان شہید ناموس رسالت شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق شہید ؒکا ایک بڑا خواب تھا،اہل باطل کے ساتھ سیاسی مقابلہ میں یہ جنگ پاکستانی عوام نے جیت کر میرے والد شہید ؒ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہوگا، امیر جمعیت علماء اسلام (س)

جمعہ 7 جون 2019 21:45

/ نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2019ء) جمعیت علماء اسلام (س)کے امیر مولانا حامد الحق حقانی نے عید الفطر کے موقع پر عید گاہ اکوڑہ خٹک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہم نے ملکر مضبوط بنانا ہے،پاکستان کا استحکام اور اسے اسلامی ریاست بنانا قائد جمعیت شہید اسلام وپاکستان شہید ناموس رسالت شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق شہید ؒکا ایک بڑا خواب تھا،اہل باطل کے ساتھ سیاسی مقابلہ میں یہ جنگ پاکستانی عوام نے جیت کر میرے والد شہید ؒ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہوگا،امت مسلمہ اپنے سیاسی اختلافات وانتشار کی وجہ سے کمزور تر ہوچکی ہے،مسئلہ فلسطین بیت المقدس شریف ،مسئلہ کشمیر ، مسئلہ افغانستان، برما شام ،عراق اوردیگر اسلامی ممالک کے مسائل امت ِمسلمہ کی قیادت کے آپس میں اتفاق اوراتحاد سے ہی حل ہوسکتے ہیں،مولانا حقانی نے کہا کہ مکہ معظمہ میں او ۔

(جاری ہے)

آئی۔ سی کے اجلاس کے فیصلوں اورقرار دادوں پر عمل اسلامی حکمرانوں کافریضہ بنتاہے ،مظلوم امتِ محمدی ﷺکی آنکھیں دنیا بھر میں قیادت کی جانب آس لگائے دیکھ رہی ہے۔مولانا حامد الحق حقانی نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں اپنی جماعت کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔اجتماع سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا انوارالحق نے بھی کلیدی خطاب کیا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات