پی آئی اے کی خاتون مسافر نے ایمرجنسی دروازہ واش روم کا دروازہ سمجھ کر کھول دیا

دروازہ کھلنے کی وجہ سے بوئنگ 777 طیارے کی سلائنڈنگ کھل گئی،پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچا،دوسری صورت میں تمام مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 8 جون 2019 14:53

پی آئی اے کی خاتون مسافر نے ایمرجنسی دروازہ واش روم کا دروازہ سمجھ کر ..
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 جون 2019ء) : پی آئی اے کی خاتون مسافر نے طیارے میں بیٹھے عجیب حرکت کر ڈالی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیٹ نمبر ایل 5پر بیٹھی خاتون نے طیارے کا ایمرجنسی دروزہ اچانک کھول دیا۔دروازہ کھلنے کی وجہ سے بوئنگ 777 طیارے کی سلائنڈنگ کھل گئی۔جس کے باعث 37 مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا۔جس دروازے کی سلائڈنگ کھلے اس ایریا کو خالی رکھنا لازمی ہوتا ہے۔

ایریا کو خالی کرنے کے لیے مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا۔۔پی آئی اے کا طیارہ اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچا تھا، طیارہ مانچسٹر ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد پارکنگ میں کھڑا تھا۔مانچسٹر سے پرواز کی روانگی میں 7گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے ایمرجنسی دروازہ واش روم کا دروازہ سمجھ کر کھولا۔

(جاری ہے)

خاتون خود بھی طیارے سے گرنے سے بال بال بچی۔

پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچا دوسری صورت میں تمام مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑسکتی تھی۔خیال رہے اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ چین میں ایک نوجوان نے تازہ ہوا لینے کے لیے جہاز کا دروازہ کھول دیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق چین میں چین کے ائیرپورٹ پر ایک نوجوان نے جہاز کی لینڈنگ کے فورا بعد ہی ہنگامی صورتحال کے لیے بنائے گئے جہاز کے دروازے کو کھول دیا۔

تاکہ وہ تازہ ہوا لے سکے۔نواجوان کا کہنا تھا کہ جہاز کے اندر بہت گرمی تھی اس لیے وہ تازہ ہوا لینا چاہتا تھا۔جب کہ چین کی پولیس اور سول ایویشن انتظامیہ نے نوجوان کو 15 دن کے لیے حراست میں لے لیا تھا۔اسی طرح امریکا میں ری پبلک ایئرویز کے ایک طیارے میں سوار لڑکی نے ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے قبل جہاز کا دروازہ کھول کر خود کشی کی کوشش کی تاہم لڑکی کو بچالیا گیا تھا۔

یا۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ نیویارک کے لاگوارڈیا ہوائی اڈے پر پیش آیا جب ڈلٹا سے آنیوالی پرواز میں سوار ایک لڑکی نے جہاز کا گیٹ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔ شمالی کیرولینا کے رالی ڈور ھام بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نیویارک آنے والی پرواز میں سوار ایک لڑکی نے خود کشی کی کوشش کی مگر اس کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔طیارے میں سوار ایک مسافر خاتون اسٹاییسی ھربٹ نے بتایاکہ ایک لڑکی جس کی عمر 20 سال کے قریب تھی جہاز کی لینڈنگ کے دوران دروازہ کھول کر کودنے کی کوشش کررہی تھی جب کہ اس کا والد اسے دروازے سے دور ہٹا رہاتھا۔