خضدار، سینیٹر میر حاصل خان بزنجوکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری

ہفتہ 8 جون 2019 18:25

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2019ء) بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی بیوہ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور میر بیزن بزنجو کی والدہ اور سردار محمد اسلم بزنجو کی خوش دامن و سینیٹر میر طاہر بزنجو کی قریبی عزیزہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ بیزن پور نال میں جاری ہے گزشتہ روز بی این پی (عوامی ) کے سربراہ سابق سینیٹر میر اسرار اللہ خان زہری ،رکن قومی اسمبلی کیلاش داس ،رکن اسمبلی اختر حسین لانگو ،چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی ،بزرگ سیاست دان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ،سیکرٹری مواصلات و تعمیرات محمد ہاشم غلزئی ،جسٹس ریٹائرڈ عبدالقادر مینگل ،قاضی عبدالحمید ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر عبدالحکیم لہڑی ،حسین بخش بنگلزئی ،و دیگر نے نال بیزن پور جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔