سراج الحق کا فوجی افسروں و جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

ہفتہ 8 جون 2019 20:03

سراج الحق کا فوجی افسروں و جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیرستان میں فوجی افسروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لیے بلندئ درجات ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ شہدا قوم کے سر کا تاج ہیں اور پوری قوم کو اپنے جوانوں کی شہادت اور قربانیوں پر فخر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پاکستان کے امن و امان کو تباہ کرنے کے دشمن کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہوں گے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے بھی فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔