بنوں، صوبائی انتخابات کیلئے وزیر سب ڈویژن میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کا اجلاس

ہفتہ 8 جون 2019 20:30

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2019ء) فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد ممکنہ صوبائی انتخابات کیلئے وزیر سب ڈویژن میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کا اجلاس گمبتی پولیس اسٹیشن وزیر میں منعقد ہوا، جس میں قبائلی مالکان اور سر کل آفیسر شیر اکبر خان نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس دفتر بنوں سے جاری کردہ ڈیوٹی طریقہ کار سے آ گاہی اور انتخابات کے موقع پر عوام کو سکیورٹی فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک شیر اکبر کا کہنا تھا کہ وزیر سب ڈویژن واحد وہ علاقہ ہے جہاں پر آج تک سابقہ ایف آر ز کے انتخابات کے موقع پر کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا ہمیں نہ صرف اپنی روایات برقرار دہرانی ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ڈیوٹی دیں گے بنوں پولیس کی ہم سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں جن پر پورا اتر یں گے اجلاس میں نہ صرف ایس ایچ اوز ، انچارج چوکیات شریک تھے بلکہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علاقائی مالکان کو بھی دعوت دی گئی تھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن ، آصف محمود ، حسن گل ، ملک حاجی بلبل نے کہا کہ ہم سب نے ملکر علا قہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ااقدام اُٹھانا ہے منشیات فروشی ، ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم ہمارے علا قے میں نہ ہونے کے برابر ہیں لیکن پھر بھی ان کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا اس موقع پر انچارج چوکیات کو ہدایات دی گئیں کہ وہ علا قائی مشران کیساتھ علیحدہ علیحدہ جرگہ کرکے پولیس کے منشور سے آ گاہ کریں ۔